عمران خان کی رہائی سے حکومت کو کیا خطرہ ہے؟ خواجہ آصف نے کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی رہائی
(فوٹو: اکنامک ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی رہائی سے حکومت کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے حکومت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ سیاست میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو خطرے کا نام نہیں دیاجانا چاہئے۔

انٹرویو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدہ نہیں لیں گے لیکن حکومت پھر بھی گفت و شنیداور مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی رہائی سے خطرات لاحق نہیں۔ سیاستی طاقتیں مل کر ملک کی بہتری کا راستہ نکالنا چاہیں تو اسٹیبلشمنٹ کیوں اعتراض کرے گی؟واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران ہی وزیراعظم نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر عمران خان کو مشکلات درپیش ہیں تو آئیں، بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ تحریکِ انصاف کو بھی مذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی۔

Related Posts