مذاکرات نہیں ہورہے، قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت گرانے کیلئے کام کر رہی ہے، خواجہ آصف
پی ڈی ایم پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت گرانے کیلئے کام کر رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جبکہ پی ٹی آئی کے مطالبے کے تحت قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے ساتھیوں کو تسلیاں دے رہے ہیں۔ ایک دو ملاقاتیں ان کی پرانی شناسائی کی وجہ سے ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ زیب قتل کیس، وفاقی حکومت کا فیصلے پر نظرِ ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل اگلے پانچ سات روز میں شروع ہوجائے گا جبکہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی قطعاً متنازعہ نہیں ہوگی۔ عمران خان تعیناتی متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فی الحال قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی حکومت پر آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے ذاتی پسند ناپسند کو ترجیح دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما، سابق سربراہ این سی او سی و سابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مارچ یا اپریل میں عام انتخابات پر بات ہوسکتی ہے۔ حکومت قبل از وقت انتخابات کی بات تو کرے۔ 

Related Posts