اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی ملتی ہے، خطبہ حج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خطبہ حج
(فوٹو: جیو نیوز)

مکہ مکرمہ: مسجد نمرہ میں مسجدِ حرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امام مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ہدایت ارکانِ اسلام کی پیروی میں ہے، اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا۔ رسول اللہ ﷺ کی پیروی کرنے والے ہمیشہ ہدایت پاتے ہیں۔

خطبہ حج کے دوران امام مسجد الحرام نے کہا کہ نماز برائی سے بچاتی ہے، مسلمان خود کو شیطان کے وسوسوں سے محفوظ رکھیں۔ اللہ پر توکل کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں۔ مسلمان مصیبتوں اور فساد سے دور رہیں۔ قرآن کا فرمان ہے کہ جو ظلم کرتا ہے، اس کی گرفت ہوگی۔

امام مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ مومنوں کو تکلیف دینے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ کسی کا حق مت کھاؤ۔ شراب نوشی اور جوا شیطانی عوامل ہیں۔ اسلام برائی، فحاشی اور امانت میں خیانت سے روکتا ہے۔ جو اللہ کے احکامات کی پابندی کرے، اس پر رحمتوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

حج کے خطبے کے دوران شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ حج کرنے والے کے تمام گناہ مٹ جاتے ہیں، آپ ﷺ عرفات کے میدان میں گئے اور دو نمازوں کو جمع فرمایا۔ عرفات کے میدان میں لمبی لمبی دعائیں فرمائیں۔ آج دعا کی بہت زیادہ فضیلت ہے، دعا سے اللہ تعالیٰ بہت سارے لوگوں کو معاف فرما دے گا۔

Related Posts