سرگودھا ڈویژن کے ضلع خوشاب میں پولیس نے ٹرانس جینڈر چاندی خان کا مسئلہ حل کرتے ہوئے 8 لاکھ روپے کی رقم واپس دلوا دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں خوشاب پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر چاندی خان 4 روز قبل ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے پاس شکایت لے کر آئیں کہ کسی شخص نے مجھ سے گاڑی خریدی ہے لیکن ادائیگی نہیں کی۔
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ، نوجوان شہری جاں بحق
ویڈیو میں بتایا گیا کہ خوشاب پولیس نے دونوں فریقین کو بلوا کر ان کا مسئلہ حل کروایا اور ٹرانس جینڈر چاندی خان کو ان کی رقم 8لاکھ روپے واپس دلوائے جس پر ٹرانس جینڈر نے خوشاب پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پولیس تحفظ مرکز خوشاب شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ۔
#2023 #police #dpokhushab #khushabpolice#خوشاب۰پولیس۰کاعزم۰عوام۰کی۰خدمت۰عوام۰کا۰تحفظ@OfficialDPRPP @RpoSargodha @GovtofPunjabPK @digopslahore @ccpolahore pic.twitter.com/qbTQoXMnKw— Khushab Police (@KhushabPolice2) October 19, 2023
ٹرانس جینڈر چاندی خان کا کہنا ہے کہ میری رقم ایک شو روم والے نے ادا نہیں کی تھی جسے میں نے گاڑی فروخت کی اور وہ مجھے رقم ادا نہیں کررہا تھا۔ جب میں نے ڈی پی او سے درخواست کی تو انہوں نے میرا معاملہ متعلقہ افسران کو ریفر کردیا۔
چاندی خان کا کہنا ہے کہ خوشاب پولیس کی وجہ سے مجھے میرے 8 لاکھ روپے مل گئے۔ میں ڈی پی او خوشاب اور پولیس کی انتہائی شکر گزار ہوں کہ مجھے رقم مل گئی۔ آئی جی پنجاب کی بھی شکر گزار ہوں کہ خواجہ سراؤں کی مدد کیلئے دفتر قائم کیا گیا۔