ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا ہوا جو ہمارے لئے بہتر ثابت ہوا، خالد مقبول صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا ہوا جو ہمارے لئے بہتر ثابت ہوا، خالد مقبول صدیقی
ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا ہوا جو ہمارے لئے بہتر ثابت ہوا، خالد مقبول صدیقی

لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا ہوا جو ہمارے لئے بہتر ثابت ہوا۔

مزار اقبال پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے وفد نے کہا کہ عدم اعتماد میں کس طرف کھڑے ہونگے ہمارے پاس آپشن کھلے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں جاگیردارانہ جمہوریت اور وسائل کے زور پر انتخابات کا خاتمہ ہو کیونکہ اس کی وجہ سے عام آدمی ایوانوں میں نظر نہیں آتے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا ہوا جو ہمارے لئے بہتر ثابت ہوا، پنجاب، کے پی، بلوچستان میں کام کرنا چاہتے ہیں، ہمارا مقصد انتخابات نہیں دل جیتنا ہے۔

مزیدپڑھیں: تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں تجربہ کیا، جب بھی کوئی جبر کے نظام میں جاکر تبدیلی لاتا ہے تو مشکلات ہمارا نصیب بن جاتی ہے۔

Related Posts