کراچی، بجلی کے بل میں 8قسم کے ٹیکسز اور ڈیوٹی وصول کیے جانیکا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے شہریوں سے وصول کیے جانے والے بجلی کے بل میں 8 قسم کے ٹیکسز اور ڈیوٹی وصول کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرچارج اور ایڈیشنل سرچارج پر بھی الیکٹرسٹی ڈیوٹی، پھر سیلز ٹیکس اور پھر انکم ٹیکس کی وصولی کی جاتی ہے۔ آئندہ بلز میں نواں ٹیکس میونسپل یوٹیلٹی چارجز بھی شامل کرلیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 700 یونٹ ماہانہ سے زائد، مثلاً 1200یونٹ بجلی کے استعمال پر چارجز 51 ہزار 264 روپے بنتے ہیں لیکن یونیفارم کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ، پھر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ، پھر ایڈیشنل سرچارج اور پھر سرچارج کے بعد بل 66ہزار کو جا پہنچے گا۔

بعدازاں کے الیکٹرک 66 ہزار کے ٹوٹل پر الیکٹسٹی ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ٹی وی فیس بھی وصول کرتا ہے جو 19 ہزار کے لگ بھگ رقم بنتی ہے، یوں بجلی کے صارف کو 85 ہزار روپے بل کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک ٹیکس نافذ نہیں کرتا، بجلی کی تقسیم کار بقیہ کمپنیز کی طرح کے الیکٹرک بھی حکومت کی ہدایات کے تحت کام کرتا ہے۔ اگر ٹیکس نافذ کرنے والے ادارے یہ فیصلہ واپس لے لیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔

Related Posts