کے ڈی اے کی سرجانی میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، 5ملزمان گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کے ڈی اے کی سرجانی میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، 5ملزمان گرفتار
کے ڈی اے کی سرجانی میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، 5ملزمان گرفتار

کراچی:ادارہ ترقیات کراچی کی سرجانی میں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضہ کر کے پلاٹنگ کرنے والے لینڈ مافیا کے خلاف کے کارروائی، انہدامی کارروائی کے ساتھ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، جبکہ 5ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی تھانے میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے لینڈ گریبرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ادارہ ترقیات کراچی سرجانی ٹاؤن پروجیکٹ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو انجینئر نے مقدمہ میں موقف اختیار کیاہے کہ قبضہ مافیا سرجانی میں کے ڈی اے کی اراضی پر قبضہ کررہی ہے۔ مقدمہ میں قاری علیم عرف حاجی علیم، امجد بنگالی، سعد عالم، شفیق کیریو، فہیم ولد علیم ذوالفقار اور مفکر شاہ نامزد کیا گیا ہے۔

سرجانی پولیس نے مقدمہ کے انداراج کے فوراً بعد کارروائی کرکے لینڈ گریبر قاری علیم عرف ملا علیم حاجی علیم سمیت پانچ لینڈ گریبرز کو گرفتار کرلیا۔

قاری علیم گذشتہ پندرہ سال سے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب رہا ہے، ملزم پانچ سال جیل بھی کاٹ چکا ہے۔دیگر ملزمان بھی لینڈ گریبنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:نیب لاہور کی اہم کارروائی،جعلی ڈی جی نیب سکھرگرفتار

Related Posts