میلبورن: عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار کیٹی پیری کی ایک حالیہ عوامی تقریب میں منگنی کی انگوٹھی کے بغیر موجودگی نے ان کے اور منگیتر اورلینڈو بلوم کے تعلقات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
40 سالہ کیٹی پیری، جو ان دنوں اپنے لائف ٹائمز ٹور کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود ہیں، ہفتے کے اختتام پر میلبورن کے مشہور نائٹ کلب میں سادہ چاندی کی انگوٹھی پہنے نظر آئیں۔ ان کی وہ مشہور سرخ یاقوت کی انگوٹھی جو اورلینڈو بلوم نے 2019 میں ویلنٹائن ڈے پر انہیں دی تھی، وہ غائب تھی۔
یہ قیمتی انگوٹھی، جس میں پھول کی شکل میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں، طویل عرصے سے ان کے رشتے کی پہچان رہی ہے۔
کیٹی پیری نے میلبورن کے راڈ لیور ایرینا میں اپنے چوتھے اور آخری شو کے بعد شائقین کے ساتھ خوب جشن منایا۔ کلب میں موجود افراد کے مطابق انہوں نے نہ صرف اپنے مداحوں کا والہانہ شکریہ بھی ادا کیا۔
اس دوران ان کی محبت بھری باتوں اور سخاوت کو خوب سراہا گیا تاہم منگنی کی انگوٹھی کی غیرموجودگی نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع کر دیں۔
چند روز قبل کیٹی پیری نے اپنی بیٹی ڈییزی ڈوو کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے ٹور کی مختلف جھلکیاں پوسٹ کیں جن میں ہیلیم گیس والے غبارے سے کھیلنا، ڈانس کریو کے ساتھ پوز دینا اور اوکلاہوما سٹی کی چابی تھامے تصویریں شامل تھیں۔
سب سے زیادہ جذباتی لمحہ وہ ویڈیو بنی جس میں ان کی چار سالہ بیٹی ہوٹل کے کمرے میں پردے کے پیچھے گنگنا رہی ہے۔
اگرچہ کیٹی یا اورلینڈو بلوم نے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی تاہم منگنی کی انگوٹھی کی غیرموجودگی نے ان کے تعلقات پر سوالات ضرور کھڑے کر دیے ہیں۔ مداح اب دونوں کی جانب سے کسی واضح بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔