کراچی : کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عمر ریحان نے وفاقی بجٹ کو لفظوں کا ہیر پھیر قرار دیتے دیکر مسترد کردیا ہے۔
شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس عائد نہ کرنے کا دعویٰ کرنیوالوں نے محصولات کی وصولی کے ہدف میں ایک ہزار ارب کا اضافہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ایس ایم ایز کے حوالے سے کوئی پیکیج نہیں رکھا گیا، انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کو مراعات دیئے گروتھ میں اضافہ ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں نے حکومت سے گروتھ بجٹ بنانے کی استدعا کی تھی کیونکہ موجودہ صورتحال میں بیروزگاری کا مسئلہ پوری شدت کے ساتھ موجود ہے اور گروتھ بجٹ میں ملازمتوں کو بچایا جاسکتا تھا۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے بجٹ کو عوام اور ملک دشمن قرار دے دیا