کاٹی کا گیس کے پریشر میں کمی پر تشویش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاٹی کا گیس کے پریشر میں کمی پر تشویش کا اظہار
کاٹی کا گیس کے پریشر میں کمی پر تشویش کا اظہار

کراچی: کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی قائم مقام صدر ماہین سلمان نے کورنگی صنعتی علاقے میں برآمدی صنعت سمیت تمام انڈسٹری کو گیس کی سپلائی متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بشمول کاٹی تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ہفتہ میں 4 دن گیس کی بلا تعطل فراہمی کی جائے گی، پھر ایک دن کا ناغہ ہوگا اور پھر مزید 4 دن گیس فراہم کی جائے گی۔

تمام ایسو سی ایشنز اس پر بھی متفق تھیں کہ باری باری تمام ایسو سی ایشنز میں گیس سپلائی کی جائے اور ناغہ کے دن بھی طے کئے گئے تھے۔

اس کے علاوہ اسٹیگرینگ کے معاہدے کے تحت ایس ایس جی سی نے یہ بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ جن صنعتوں کے گیس کنیکشن منقطع کئے گئے تھے وہ بھی بحال ہوں گے۔

قائم مقام صدر کاٹی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ ناغہ والے دنوں میں اس علاقے کا پریشر بند کردے جس سے اسٹیگرینگ کے معاہدے کو مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔ تاہم ایس ایس جی سی معاہدے کے ابتداء میں ہی گیس کی بلا تعطل فراہمی ممکن نہ بنا سکی۔

ماہین سلمان کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی کے خاتمے کے لئے بروقت اقدامات کرنے کے بجائے حکومت کی جانب سے آر ایل این جی کے معاہدوں میں بھی تاخیر کی گئی جس سے معاملہ مزید سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

قائم مقام صدر کاٹی نے کہا گیس کے مسائل کے باعث مقامی اور برآمدی صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے اور خدشہ ہے کہ مقامی صنعتی پیداوار میں کمی اور برآمداتی اہداف حاصل کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے حکومت اور وزارت پیٹرولیم و گیس سے مطالبہ کیا کہ گیس کی سپلائی کو بحال کیا جائے، صنعتکار حکومت سے گیس مینجمنٹ پلان پر تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن یقین دہائی کرائے گئے دنوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کی جائے تاکہ انڈسٹری بروقت پیداوار مکمل کرسکے۔

مزید پڑھیں: یونائٹیڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی میں واپس آئے گا،طارق حلیم

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدگی سے بروقت اقدامات کرے گی تاہم گیس پریشر میں کمی سے متعلق اس مسئلہ کا بھی جلد کوئی حل تلاش کیا جائے۔

Related Posts