قصور، پولیس مقابلے میں انتہائی خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

قصور: پولیس نے تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقہ میں کارروائی کے دوران انتہائی خطرناک 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ثاقب عرف ساقی اور ساجد عرف سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں ڈاکو ڈکیتی، راہزنی اور پولیس مقابلہ کی 40 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی تھی کہ 4 ڈاکو موٹرسائیکل اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے ہیں، جس کے بعد تھانہ منڈی عثمان والا پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گاڑے والا روڈ پر ناکہ بندی کی، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی لاہور پہنچ گئی، اغواء کار سے شادی کا دعویٰ

ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ان کے 2 ساتھی ڈاکو زخمی ہو گئے، زخمی ڈاکوؤں سے ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، برآمد ہونے والی موٹر سائیکل ملزمان نے چند روز قبل تھانہ کھڈیاں کے علاقہ سے شہری سے چھینی تھی، ملزمان نے ایک ماہ قبل پوسٹ آفس عثمان والا میں واردات اور چند روز قبل الہ آباد پولیس کے ساتھ مقابلہ کیا تھا۔