کشمیری اپنی سرزمین کے حقیقی وارث ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیری اپنی سرزمین کے حقیقی وارث ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
کشمیری اپنی سرزمین کے حقیقی وارث ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرگرم کشمیری کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہمیں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جائیدادوں کی ضبطی کی بار بار ہونے والی کارروائیوں پر تشویش ہے۔

بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے کئی کشمیری کارکنوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کرنے کے لئے جارحانہ انداز میں کارروائی کی ہے۔

ایس آئی اے نے 2021 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک ایسی 124 جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان اور تحریک حریت رہنما ایاز اکبر کی جائیداد ضبط کرنے کے بھارت کے حالیہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں،ایاز اکبر فرضی الزامات میں 2017 سے جیل میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان کو ان کی جائز جائیدادوں سے بیدخل کرنابند کرنا چاہئے، کشمیری اپنی سرزمین کے حقیقی وارث ہیں۔

مزید پڑھیں:رعایتی نرخوں پرایل این کی فراہمی، پاکستان اور آذر بائیجان میں معاہدہ طے پاگیا

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ غیر کشمیریوں کو متنازعہ علاقے میں زمین اور جائیداد خریدنے کی ترغیب دی جا رہی ہے جبکہ کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط اور تباہ کیا جا رہا ہے۔

Related Posts