کشمیری رہنما یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں تنہا قید کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 کشمیری رہنما یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں تنہا قید کردیا گیا
 کشمیری رہنما یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں تنہا قید کردیا گیا

ممبئی: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارت کی بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل کے ایک علیحدہ سیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تہاڑ جیل کے حکام نے حریت رہنما یاسین ملک کی والدہ اور بہن کو اُن سے ملنے سے بھی روک دیا جبکہ جیل میں انھیں تنہا قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ تہاڑجیل میں یاسین ملک کی سخت نگرانی بھی کی جارہی ہے بعدازاں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی یاسین ملک کو جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے متنازعہ منصوبوں پر اعتراضات اٹھا دئیے

دوسری جانب جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے یاسین ملک کو علیحدہ قید کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یاسین ملک کو ذہنی تشدد کا نشانہ بنا کر نفسیاتی مریض بنانا چاہتا ہے۔

 قبل ازیں یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کیخلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد نے 29 مئی کو احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے مظاہرے میں طلباء، کارکنان اور کشمیری تارکین وطن شامل تھے۔

مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔

لندن میں ہونے والا احتجاج یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کے خلاف مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے مظاہروں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے 25 مئی کو حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید سنائی تھی۔

Related Posts