کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا، اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا، اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش
کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا، اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اوآئی سی کا کہنا ہے کہ یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پُر امن جدوجہد کی قیادت کر رہے ہیں۔

بیان میں او آئی سی نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہدِ آزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، بھارت سے تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوراً بند کرنے کا مطالبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کیلئے ریلیف پیکیج تیار

خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

تاہم بدھ کے روز یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے 2 بار عمر قید کی سزا سنائی جب کہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقوضہ کشمیر کے حریت رہنماء یاسین ملک کی سزا کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں قرارداد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان کشمیری عوام کو اُن کی حقیقی قیادت سے محروم کرنے کی بھارتی حکومت کی گھناؤنی کوشش کی مذمت کرتا ہے جو کہ انسانی حقوق کے عالمی منشور اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی میثاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Related Posts