کارتک آریان کی نئی فلم فریڈی یکم اگست کو ریلیز کی جائے گی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
بھارتی ہیرو کارتک آریان کی نئی فلم اگست میں ریلیز کی جائے گی
بھارتی ہیرو کارتک آریان کی نئی فلم اگست میں ریلیز کی جائے گی

بھارتی فلم انڈسٹری کے صفِ اوّل کے اداکاروں میں شامل جواں سال  فنکار کارتک آریان کی نئی فلم فریڈی یکم اگست کے روز ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 10 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ہیرو کے رولز میں راج کرنے والے کارتک آریان کی فلم یکم اگست کو ممبئی کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اپنی نئی فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کارتک آریان نے کہا کہ ایک اداکار کی حیثیت سے میں نے تفریحی صنعت کے مختلف دور دیکھے اور فریڈی کا کردار ایک الگ اہمیت رکھتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار کے متعلق بات چیت کے دوران کارتک آریان نے کہا کہ فلم آپ کو خوشی اور تفریح کا سامان مہیا کرے گی جس کی کہانی سسپنس سے بھرپور ہے۔

فریڈی کو منفی کرداروں کی حامل رومانوی تھرلر فلم قرار دیتے ہوئے کارتک آریان نے کہا کہ بھارتی فلمساز ایکتا کپور کے ہمراہ یہ میری پہلی کاوش ہے۔ انہوں نے دیگر فنکاروں کی بھی تعریف کی۔

ویرے دی ویڈنگ کے بعد ایکتا کپور اور ششانکا گھوش کی فلم فریڈی وہ دوسری فلم ہوگی جس کے متعلق ششانکا کا کہنا ہے کہ سینما گھروں میں اسے دیکھنا کسی اچھوتے تجربے سے کم نہیں۔

دوسری جانب فلمسازوں کا کہنا ہے کہ فریڈی میں کام کرنے والے تمام ہی فنکار اپنے اپنے ہنر میں یکتا اور بے مثال ہیں۔ ملک بھر میں یہ نئی فلم سسپنس اور تھرل کا ایک نیا جہان متعارف کرائے گی۔

نئی فلم سے ہٹ کر کارتک آریان کا فلمی سفر 10 سالوں پر محیط ہے جس میں انہوں نے دھماکا، بھول بھلیاں 2، کیپٹن انڈیا اور دیگر متعدد فلموں میں کام کرکے خوب شہرت سمیٹی۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کارتک آریان سے ناراض، فلم دوستانہ 2سے نکال دیا

Related Posts