کارتک آریان نے بالی ووڈ میں اپنا مقام بنانے کیلئے بہت محنت کی، انوراگ کشیپ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ نے کہا ہے کہ اداکار کارتک آریان نے بالی ووڈ میں اپنا مقام بنانے کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے۔

انوراگ کشیپ نے اپنے والے پراجیکٹ ہڈی کیلئے ہدایت کار اکشت اجے شرما کے ہمراہ پنک ولا کوانٹرویو دیا جس میں انہوں نے انڈسٹری میں اداکاروں کو کیریئر کے دوران ملنے والے مقام کے حوالے سے گفتگو کی۔

فلمساز نے کہا کہ انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کیلئے ہر کسی کو ایک وقت لگتا ہے، اگر کوئی جلدی اس مقام کو حاصل کرلیتا ہے تو وہ اسے اتنی ہی تیزی سے کھو بھی سکتا ہے۔

انہوں نے کارتک آریان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کارتک آریان کی مثال ہے وہ آج جس مقام پر ہے اس نے وہاں تک پہنچنے کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے۔

کام کے محاذ پر انوراگ کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کینیڈی‘ مختلف بین الاقوامی فلمی میلوں میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے اور یہ جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔ دوسری جانب کارتک آریان اپنی اگلی فلم ’چندو چیمپئن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Related Posts