کریم آباد میں”پرندوں کا بازار“شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کا سبب بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کریم آباد ”پرندوں کا بازار“شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کا سبب بن گیا
کریم آباد ”پرندوں کا بازار“شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کا سبب بن گیا

کراچی:کریم آباد ”پرندوں کا بازار“شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کا سبب بن گیا، مختلف اقسام کے خوبصورت اور دیدہ زیب پرندوں کے خریداروں میں بچے سب سے آگے آگے۔

پرندوں کے اتوار بازار میں پرندوں کے تاجروں اور پرندے پالنے والوں کا جم غفیر اُمڈ آیا، اس بازار میں جو ہر اتوار کے روز کریم آباد کی مرکزی سڑک کے ساتھ لگایا جاتا ہے،بڑے پیمانے پر شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

گزشتہ روز اس پرندوں کے بازار میں ایک خاتوں بیوپاری بھی آئی ہوئی تھی، انہوں نے بتایا کہ وہ نیو سبزی منڈی کے قریب جھونپڑی میں رہتی ہے اور ہر اتوار کو پرندے فروخت کرنے آتی ہیں۔تاکہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے۔

خاتون نے بتایا کہ پرندے خریدنے والے کئی افراد اپنے بچوں کے ساتھ آتے ہیں کیوں کہ بچوں کو آسٹریلین طوطے بہت پسند ہیں اور وہ اپنی پسند کے طوے خرید کر لے جاتے ہیں۔

پرندوں کے ایک تاجر کے مطابق اس نے اپنے گھر میں کئی سال سے آسٹریلین طوطے پال رکھے ہیں اور اور ہر اتوار کے روز یہاں پرندے فروخت کرنے آتا ہے، اس نے بتایا کہ آسٹریلین طوطے کا جوڑا 600 روپے میں آج فروخت ہوا ہے کیوں کہ یہاں جال والے پرندے خریدنے آئے تھے۔

تاجر کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ عرب ممالک اور دیگر شہروں میں یہاں سے پرندے خرید کر لے جاتے ہیں ان کے پاس بڑے پنجرے ہوتے ہیں،جسے جال کہتے ہیں اور اس بازار کی زبان میں ان تاجروں کو جال والے کہا جاتا ہے۔

Related Posts