کیا وہاج علی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں؟ کرن جوہر نے اشارہ دیدیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

پاکستان کے معروف اداکار وہاج علی سے متعلق اس قسم کی قیاس آرائیاں زیر گردش ہیں کہ وہ بہت جلد بالی ووڈ میں نظر آئینگے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے وہاج علی کی انسٹاگرام پوسٹ کو لائیک کیا، جس نے سوشل میڈیا پر ایک کھلبلی مچادی۔

Karan Johar liked Wahaj Ali

سوشل میڈیا صارفین کو ایسا لگتا ہے کہ کرن جوہر اپنے نئے پراجیکٹ میں وہاج علی کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے اداکار کی تصویر کو لائیک کیا۔ اس سے قبل بھی کرن جوہر کئی پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرچکے ہیں۔

کرن جوہر کا شمار بھارت کے معروف ہدایتکاروں میں ہوتا ہے جن کی کامیاب فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائینگے، کچھ کچھ ہوتا ہے، اے دل ہے مشکل اور دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وہاج علی نے صرف ایک ہی سال میں دو سپر ہٹ ڈراموں ‘تیرے بن’ اور ‘مجھے پیار ہوا تھا’ میں اپنی شاندار اداکاری سے ٹیلی ویژن پر تمام ریکارڈ توڑڈالے ہیں، اُن کے یہ ڈرامے صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہورہے بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی انھیں بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے۔

Related Posts