کراچی والے احتیاط کریں، جمعرات کو شہر میں شدید ترین گرمی کی پیش گوئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
دوہزاراٹھارا میں شہر میں درجہ حرارت 46 تک جا پہنچا تھا، فوٹو ڈان

محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کراچی میں شدید گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمعرات کو کراچی کا موسم گرم اور شدید گرم، خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جمعرات کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری اور نمی کا تناسب 65 فیصد رہا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی میں نمی میں اضافے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی، اسی طرح دیہی سندھ میں سب سے زیادہ پارہ جیکب آباد میں 48.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گھوٹکی میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

Related Posts