کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے لگیں، گرمی میں کمی، بارش کب ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi weather to change soon as sea breeze returns to the city

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی کا موسم جلد ہی بدل جائے گا کیونکہ سمندری ہوائیں شہر میں واپس آ گئی ہیں اور اس وقت 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

موسم کی رپورٹ میں پی ایم ڈی کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے چلچلاتی گرمی کے بعد اب کراچی سمندری ہوائیں بحال ہونے سے راحت کا سانس لے سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سے 37 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شہر میں جلد ہی بادل چھائیں گے اور آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے جس سے چلچلاتی موسم خوشگوار ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ کراچی میں آئندہ ہفتے سے پری مون سون برسات کا بھی امکان ہے جس کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

Related Posts