سمندری طوفان کا رخ تبدیل، کراچی سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ٹل گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندری طوفان کا رخ تبدیل، کراچی سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ٹل گیا
سمندری طوفان کا رخ تبدیل، کراچی سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ٹل گیا

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا رخ تبدیل ہوگیا جس کے باعث کراچی میں شدید بارش اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان نے سندھ کی ساحلی پٹی سے اپنا رخ دوسری جانب موڑ لیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی کے کچھ حصوں میں معتدل سے لے کر موسلا دھار بارش تو ہوسکتی ہے تاہم ہوا کا گہرا دباؤ سندھ سے بتدریج دور ہورہا ہے جس کا اثر بارش پر پڑے گا۔

گفتگو کے دوران ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے کہا کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر طوفانی بارش کا امکان تاحال موجود ہے اور بحیرہ عرب میں گہرا دباؤ جنوب مغرب کی سمت منتقل ہورہا ہے۔ سندھ میں طوفانی بارش کے امکانات کل تک کم ہوجائیں گے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ سندھ کے شہروں میں طوفانی بارش کے دوران اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی کم ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محکمۂ موسمیات نے طوفانی بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ 

قبل ازیں شہرِ قائد میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ کمشنر کراچی نے بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

شہرِ قائد میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے آج عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کے تحت تمام سرکاری دفاتر اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، نجی تعلیمی ادارے پہلے ہی تعطیل کا اعلان کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان کا خدشہ، بندرگاہوں پر ہائی الرٹ، تعطیل کا اعلان

Related Posts