پاکستان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ذرائع کے مطابق کئی دنوں سے بوندا باندی اور ابر آلود موسم سے لطف اندوز ہونے کے بعد شہر جمعرات سے بڑھے ہوئے درجہ حرارت سے نبرد آزما ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کیونکہ پارہ 36 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت 27.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بیان کے مطابق شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، سال میں نمی کی سطح 78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چینی کی 5000 سے زائد بوریاں ضبط
شہر میں اگلے ہفتے کے دوران درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، نمی کی بڑھتی ہوئی سطح نے لوگوں کو بے چینی کا احساس دلایا ہے۔