کراچی میں آئندہ تین روز تک گرم موسم رہنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں آئندہ تین روز تک گرم موسم رہنے کا امکان
کراچی میں آئندہ تین روز تک گرم موسم رہنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 7 اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، 5 اپریل بروز بدھ کو دن بھر دھوپ چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج دن بھر تیز دھوپ رہے گی۔ اس لیے گرمی معمول سے زیادہ محسوس ہوگی۔

بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ اگلے چار روز تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں درجہ حرارت 7 اپریل سے بڑھے گا اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:رمضان میں نیند کی کمی کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے؟

پی ایم ڈی کی پیشگوئی کے مطابق بدھ کو سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، کشمور، شکارپور، سکھر اور خیرپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Posts