آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں گیس کی قلت کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گیس کی قلت کا خدشہ ہے۔ ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گیس کی فراہمی یا پریشر میں کمی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا۔ کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ نعمت بسال فیلڈ سے حاصل ہونے والی 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی اچانک واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں سسٹم میں گیس کی قلت کا خدشہ ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ نعمت بسال فیلڈ سے فراہم کی جانے والی گیس کم ہونے کے باعث کراچی کے شہریوں کو گیس کی قلت یا پریشر میں کمی جیسے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہر قائد کے باسی سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہر بھر میں گیس کی قلت کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

شہریوں کا آج سے 2 ماہ قبل کہنا تھا کہ شہر کے تقریبا 40 فیصد علاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب رہتی ہے، جس کے باعث تندور سے مہنگی روٹیاں خریدنی پڑتی ہیں۔

مسکن چورنگی، گلشن بلاک 6، ملیر کینٹ، ماڈل کالونی، بہادرآباد، شریف آباد، ایف سی ایریا کے صارفین نے گیس کی قلت کا شکوہ کیا۔ نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی گیس کی آنکھ مچولی رہتی ہے۔

Related Posts