کراچی میں سردی کے ڈیرے، قلات میں منفی 11، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گر گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی :سائبیرین ہواؤں نے شہر قائد کا موسم مزید سرد کردیا،شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں، پارہ 8 ڈگری تک گرگیا،محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردی کی لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی جبکہ اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ پارہ مزید گرنے کی صورت میں 7تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصدرہا۔

شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں چلنے والی میں 155سے 160 مضر صحت ذرات موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق تاحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، نانگا پربت پر15 فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے۔استور میں شدید برفباری کے باعث بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، شدید سردی میں ندی نالوں اور پائپ لائنوں میں پانی بھی جم گیا۔

شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے، شمال مشرقی بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہا، بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔

ادھر پنجاب اورسندھ کے کئی شہروں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

مزید پڑھیں: کراچی، نومبر کے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہری حیران

قلات میں درجہ حرارت منفی گیارہ اور کوئٹہ میں منفی 10 ڈگری تک گر گیا۔اسلام آباد میں درجہ حرارت ایک ڈگری، لاہور میں چار،کراچی میں 11 اور پشاور میں 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts