کراچی ریلوے کا چنیسر ہالٹ پر انسداد تجاوزات آپریش، متعدد مکانات مسمار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ریلوے کا چنیسر ہالٹ پر انسداد تجاوزات آپریش، متعدد مکانات مسمار
کراچی ریلوے کا چنیسر ہالٹ پر انسداد تجاوزات آپریش، متعدد مکانات مسمار

کراچی: چنیسر ہالٹ پر رائٹ آف وے ٹریک اراضی پر کراچی ریلوے، ضلعی حکومت اور رینجرز کا مشترکہ انسداد تجاوزات آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، تاہم دوسرے دن زمین واگزار کروانے میں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کیا گیا۔ پہلے دن کے کامیاب آپریشن کے بعد کافی لوگ دوسرے دن آپریشن سے قبل ہی اپنا قبضہ چھوڑ کر چلے گئے۔

دوسرے دن ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلوے امیر محمد داؤد پوتہ اور اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے سائٹ پر موجود رہ کر اپنی زیر نگرانی آپریشن کروایا۔ 4 بھاری مشینوں کی مدد سے 40 رہائشی گھر مکمل مسمار کیئے گئے ہیں جو کہ مجموعی طور پر 18,000 مربہ فٹ اراضی پر پھیلے ہوئے تھے۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ریلوے محمد حنیف گل نے دوسرے دن کے کامیاب آپریشن کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس آپریشن سے کراچی ڈویژن میں مزید ایسے آپریشن کرنے کی بنیاد ڈالی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 511 نئے کیسز رپورٹ

Related Posts