پی ایس ایل 7، کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7، کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے آج ہوگا
پی ایس ایل 7، کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے آج ہوگا

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں 7 میچز ہارنے والی ٹیم کراچی کنگز جیت کی تلاش میں  ملتان سلطانز سے آج مقابلہ کرے گی، بابر اعظم اور محمد رضوان ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کراچی کنگز جبکہ نائب کپتان محمد رضوان ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے، اس سے  پہلے میچ میں ملتان سلطانز، کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے چکے ہیں۔کراچی کنگز ایک بار پھر قسمت آزمائی کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپر لیگ 7، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دے دی

گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز  نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا تھا۔ نشینل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم لاہور کا گراؤنڈ مختلف ہے۔

تاحال کراچی کنگز کی ٹیم بابر اعظم کی اچھی پرفارمنس کے باوجود ایک میچ بھی اپنے نام نہیں کرسکی جو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔ ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ لاہور قلندرز دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ 

گزشتہ شب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 186 رنز کے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ وہاب ریاض کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

Related Posts