کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دونوں تیار، پی ایس ایل فائیو کا آخری معرکہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دونوں تیار، پی ایس ایل فائیو کا آخری معرکہ آج ہوگا
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دونوں تیار، پی ایس ایل فائیو کا آخری معرکہ آج ہوگا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاکستان سمیت دُنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دونوں تیار ہیں کیونکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کا آخری معرکہ یعنی فائنل آج ہوگا۔

قبل ازیں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز کے دوران شاندار پرفارمنس دے کر شائقین کے دل جیت لیے تاہم یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔

آج رات 8 بجے ہونے والے فائنل سے قبل 10 بار کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدِ مقابل آچکے ہیں جس میں سے 7 بار فتح کراچی کنگز کے نام رہی جبکہ 3 بار لاہور قلندرز نے فتح کا تاج پہنا، تاہم پی ایس ایل فائنل میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدِ مقابل آئی ہیں۔

رواں سیزن کے دوران بھی لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آپس میں 2 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے 1 میں کراچی کنگز جبکہ دوسرے میں لاہور قلندرز کی ٹیم فاتح رہی۔ دونوں ٹیمیں کسی بھی وقت میچ کا پانسا پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوچکی اور لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے میچ کے حوالے سے کامیابی کے عزم کا اظہار بھی کردیا، کراچی کنگز محمد عامر، ایلکس ہیلز، عماد وسیم اور بابر اعظم جیسے کھلاڑیوں کی بدولت جیت کی مضبوط امیدوار ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز باؤلنگ کے اعتبار سے ایک پختہ ٹیم سمجھی جاتی ہے، حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ دلبر حسین، شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویسا جیسے باؤلرز بھی کراچی کنگز کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ فائنل بڑا مقابلہ ہے اور ہم پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں، دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

کپتان عماد وسیم نے  گزشتہ روز اپنی ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر ہیں تاہم فائنل الیون کو تبدیل نہیں کرنا چاہیں گے، رضوان محنت کررہے ہیں تاہم وہ فائنل الیون میں شامل نہیں۔

مزید پڑھیں: پہلی بار فائنل میں جیت کے لیے پرعزم ہیں، کپتان کراچی کنگز

Related Posts