کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔
پی ایس ایل سیزن 8 کا چوتھا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جائے گا۔
اب تک ایونٹ میں کراچی کنگز ایک میچ کھیلی ہے جس میں وہ پشاور زلمی کے مدمقابل آئی تھی، میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رن سے شکست ہوئی تھی۔
شاہد آفریدی لیجنڈ تھے، اُن کی طرح پرفارم کرنے میں وقت لگے گا، شاداب خان
دوسری جانب ایونٹ میں اسلام آباد یونائٹڈ آج اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور مقابلے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی، رضوان الیون نے 111 رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔