کراچی، دودھ 230 روپے لیٹر بیچنے والے دکانداروں کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن میں زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والی 2 دکانیں سیل کردی گئیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کمشنر سلیم راجپوت نے ذاتی طور پر 230 روپے کلو دودھ خریدا اور دونوں دکانوں کو اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز نے پولیس کے ہمراہ سیل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

علاوہ ازیں کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور ساتھ ہی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ 200 روپے سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف شکایات کریں۔

دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے اسے رسمی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو شہر میں صرف 2 ہی دکانیں نظر آئیں؟ کراچی میں تو ہر دوسری دکان پر 230 روپے لیٹر دودھ مل رہا ہے۔

Related Posts