باہوبلی کو شکست، کلکی 2898 کا ساڑھے 500کروڑ سے زائد کا بزنس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلکی 2898
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار پربھاس کی فلم کلکی 2898 نے باہو بلی سمیت کئی فلموں کو مات دے دی۔ باکس آفس پر اپنی ریلیز کے چوتھے روز فلم کا بزنس ساڑھے 500 کروڑ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائی فائی ایکشن پر مبنی فلم کلکی 2898 اے ڈی کی ریکارڈ توڑ کامیابی نے فلم بینوں کے ہوش اڑا دئیے۔ بھارت کے مقامی اور دنیا بھر کے سینما گھروں میں 27 جون کو ریلیز ہونے والی فلم کلکی نے 555 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

گزشتہ 4روز میں فلم کی نمائش نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ فلم کے ہندی ورژن کو بھی بہت دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں 115 کروڑ کی انفرادی آمدنی حاصل ہوئی۔ فلمسازوں نے اعلان کردیا کہ فلم کا اب تک کا بزنس 555کروڑ ہوا ہے۔

دوسری جانب تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ فلم نے اتوار کے روز شائقین کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کی اور اب یہ فلم باکس آفس کا مانسٹر بن چکی ہے۔ سچ کہا جائے تو یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں مکمل طور پر کامیاب ہے۔

تجزیہ کار ترن آدرش نے مزید کہا کہ ہمیں ماننا ہوگا کہ فلم انڈسٹری میں کونٹینٹ ہی بادشاہ اور فلم بین بادشاہ ساز یا کنگ میکرز ہیں۔ دنیا بھر میں فلم ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کر رہی ہے اور فلم بینوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔

Related Posts