جسٹن بیبر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں رنگ جمانے کیلئے ممبئی پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Justin Bieber arrives in Mumbai for Anant Ambani-Radhika Merchant's wedding

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلوکار جسٹن بیبر ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کریں گے، مشہور گلوکار آج ممبئی پہنچے ہیں۔

جسٹن بیبر نے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے والے بین الاقوامی ستاروں کی پہلے سے ہی دلچسپ لائن اپ میں اضافہ کیاہے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ اڈیل، ڈریک اور لانا ڈیل ری رادھیکا اور اننت کی شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے پاپ کوئین ریحانہ نے جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی پارٹی میں پرفارم کیا تھا۔ جام نگر کی تقریبات کے بعد جون میں کروز پارٹی میں دی بیکسٹریٹ بوائز، پٹبل اور اطالوی اوپیرا گلوکارہ اینڈریا بوسیلی کی پرفارمنس پیش کی گئی، جنہوں نے اطالوی جزیرے پورٹوفینو پر براہ راست سامعین کو محظوظ کیا۔

نیتا اور مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت کی شادی کی تقریبات کا آغاز 29 جون کو امبانی کی رہائش گاہ، انٹیلیا میں ایک پوجا کی تقریب سے ہوا۔ اس کے بعد2 جولائی کو امبانی خاندان کی طرف سے مہاراشٹر کے پالگھر کے 50 سے زیادہ پسماندہ جوڑوں کے لیے اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔

3 جولائی کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے خاندان اینٹیلیا میں تقریب کے لیے اکٹھے ہوئے۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ رادھیکا کی دوست اور اداکارجھانوی کپور، ان کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ بھی اس تقریب میں نظر آئے۔

رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی 12 جولائی کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی ہےجبکہ تقریبات گزشتہ ماہ سے جاری ہیں۔

Related Posts