معروف گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، خاندانی چھٹیوں کی تصاویر نے سچ واضح کر دیا۔
گزشتہ کئی ماہ سے جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں عالمی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر زیر بحث رہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں کے رشتے میں دراڑ آ چکی ہے، اور یہ شادی اپنے آخری مراحل میں ہے۔
حالیہ دنوں جسٹن اور ہیلے کی جانب سے اپنے 10 ماہ کے بیٹے جیک بلیوز بیبر کے ساتھ جھیل کنارے گزارے گئے خاندانی وقت کی نایاب تصاویر نے ان تمام افواہوں کو مؤثر جواب دے دیا ہے۔
دونوں کو پُر سکون اور خوشگوار ماحول میں ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا تعلق اب بھی مضبوط ہے۔
تصاویر میں ہیلے، جسٹن کے ساتھ پرسکون انداز میں نظر آئیں، جبکہ جسٹن نے نہ صرف اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں بلکہ اپنا یوزر نیم بھی تبدیل کر لیا ہے جو ان کے خاندان سے وابستگی اور خوشی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
اس پُر لطف خاندانی چھٹی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جو طلاق کی خبروں کے بعد اس جوڑے کی بگاڑ کی توقع کر رہے تھے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ بیبر جوڑے نے بغیر کسی وضاحت کے، اپنے عمل اور تصویری زبان سے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب بھی ایک ساتھ اور خوش ہیں۔
یہ تصاویر اس جوڑی کے رشتے پر اٹھنے والے سوالات کا مؤثر جواب اور اس بات کا عندیہ ہیں کہ افواہیں ہمیشہ حقیقت کا عکس نہیں ہوتیں۔