جسٹس قاضی فائز عیسی کا چیف جسٹس کو خط، سپریم کورٹ کیلئے نامزد 3 ناموں پر اعتراض اٹھادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹس قاضی فائز عیسی کا چیف جسٹس کو خط، سپریم کورٹ کیلئے نامزد 3 ناموں پر اعتراض اٹھا دیا
جسٹس قاضی فائز عیسی کا چیف جسٹس کو خط، سپریم کورٹ کیلئے نامزد 3 ناموں پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں تین پرانے ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض عائد کیا ہے۔

خط میں سپریم کورٹ کیلئے نامزد تین ناموں پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، جن ججز کے ناموں پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے ان میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پیر کوسماعت کیلئے مقرر

خط میں کہا گیا ہے کہ تین جج صاحبان کے نام پہلے بھی جوڈیشل کمیشن سے منظور نہیں ہوئے تھے۔

Related Posts