انسانی نیوران کیلئے جمپنگ ڈی این اے کا کردار اہم ہے۔طبی تحقیق میں انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسانی نیوران کے علاج کیلئے جمپنگ ڈی این اے کا کردار اہم ہے۔طبی تحقیق
انسانی نیوران کے علاج کیلئے جمپنگ ڈی این اے کا کردار اہم ہے۔طبی تحقیق

لندن: طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسانی جسم میں نیوران کے افعال کو باقاعدہ کرنے کیلئے  جمپنگ ڈی این اے کا کردار بہت اہم ہے جسے ٹرانسپوز ایبل ایلیمنٹ (ٹی ایز) بھی کہا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمپنگ جینز وہ ڈی این اے کی ترتیب ہوتے ہیں جو جنین میں متحرک رہتے ہوئے ایک جگہ سے دوسری جگہ آمدورفت جاری رکھتے ہیں۔ انسانی جنین کا تقریباً نصف حصہ ٹی ایز پر مشتمل ہوتا ہے۔

ٹرانسپوز ایبل ایلیمنٹس انسانی دماغ میں مختلف افعال پر براہِ راست اثر ڈالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کیلئے وہ دو خصوصی پروٹینز کا سہارا لیتے ہیں جن کے ساتھ مل کر انہیں انسانی جسم میں نیوران کے افعال کو باقاعدہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سائنسدانوں نے قدیم ڈی این اے سے انسانی تاریخ کا ایک ایسا لاپتہ حصہ دریافت کر لیا جس سے عدم دستیاب تاریخِ انسانی کے نت نئے پہلو معلوم کیے جاسکتے ہیں۔

قدیم ڈی این اے کی کھوج کی یہ معلوماتی تحقیق چین سے متعلق انسانی تاریخ کے رازوں سے پردہ اٹھاتی ہے۔ مشرقی ایشیاء سے دریافت ہونے والے جینومز پر  محققین کی ٹیم نے سربراہ پروفیسر فوقیاؤمی کی قیادت میں رواں برس تحقیق کا کام سرانجام دیا۔

مزید پڑھیں:  قدیم ڈی این اے سے تاریخ کا لاپتہ حصہ دریافت 

Related Posts