وزیراعظم کی تقریر بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا نتیجہ تھی، ترجمان جے یو آئی (ف)

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیراعظم کی تقریر بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا نتیجہ تھی، ترجمان جے یو آئی (ف)
وزیراعظم کی تقریر بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا نتیجہ تھی، ترجمان جے یو آئی (ف)

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر ترجمان محمد اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ‎ایک فرانس کیا جو ملک بھی حضور اکرم صلی اللہ وسلم کی شان میں  گستاخی کرے ،ایسے ہر ملک سے تعلقات بطور احتجاج ختم کرنے چاہئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے ترجمان محمد اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آج کی تقریر بھی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا نتیجہ تھی۔ کالعدم ٹی ایل پی کا ‎فرانسیسی  سفیر کو نکالنے کا مطالبہ مسئلہ کے حل کے لئے نہیں بلکہ فرانس کی جانب سے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے پر بطور احتجاج ہے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ‎اظھار آزادی کے نام اگر مغرب ایسا کرتا ہے تو برطانیہ میں  ملکہ برطانیہ کے خلاف بولنا کیوں جرم ہے ؟ پھر ملکہ کے خلاف بولنا بھی آزادی اظہار رائے ہونا چاہئے۔ ‎اگر کالعدم تحریک لبیک اور پی ٹی آئی کا اگر مقصد ایک ہے تو پھر کیا نہتی عوام پر گولیاں برسا کر کون سے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی جارہی ہے۔

مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر کےدوران کہا کہ لوگوں کو نوکریاں مل رہی ہیں اور فیکٹریاں لگ رہی ہیں جبکہ خود خان صاحب لنگر تقسیم کرنے پر لگے ہوئے ہیں، ترقی یافتہ قوم کا وزیراعظم لنگر تقسیم نہیں کرتا۔

جے یو آئی (ف) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپے بارے مضبوطی کا دعویٰ کرنے والے خان کا سارا خرچ اس کے اے ٹی ایمز برداشت کرتے ہیں ،اسے ان کو روپے کی مضبوطی اور کمزروری سے کیا سروکار ؟۔ ‎خان صاحب کی آج کی تقریر بھی ھمیشہ کی طرح چوں چوں کا مربہ تھی۔

محمد اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ‎قوم ہر نقصان اٹھانے کو تیار ہے  لیکن حضور اکرم کی شان میں گستاخی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ 126 دن دھرنا دینے والا اب دھرنے سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے ؟ ‎یوٹرن لینے کے عادی نیازی کا تحریک لبیک سے کئے گئے تحریری معاہدہ پر یوٹرن کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےاور ‎جن وزراء نے تحریری معاہدہ کیا انکو فوری طورپر برطرف کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیر خارجہ