جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی جعلسازی کا نشانہ بن گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
جے یو آئی ترجمان نے وضاحت جاری کردی، فوٹو ڈان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سینئر سیاستدان مولانا فضل الرحمن کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان جے یوآئی کی جانب سے اس سلسلے میں ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے، جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمان کے جعلی اکاؤنٹ کی مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) پر جعلی اکاؤنٹ قابل مذمت ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کے نام سے بنائے گئے اس جعلی اکاؤنٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں، جن سے مولانا فضل الرحمن یا جمعیت علمائے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ سے خبر لے کر میڈیا کی زینت بنانا صحافت نہیں ہے، صحافتی تنظیمیں اس پر ایکشن لیں۔

Related Posts