بولڈ لباس پر سعیدہ امتیاز کا بیان، احمد علی بٹ اور جگن کاظم کا اختلاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بولڈ لباس پر سعیدہ امتیاز
(فوٹو: فیس بک)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بولڈ لباس پر سعیدہ امتیاز کے بیان پر، جس میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے میری والدہ بولڈ ڈریس خرید کردیتی ہیں، احمد علی بٹ اور جگن کاظم کا اختلاف سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے دوران دونوں فنکاروں کو سعیدہ امتیاز کا بیان پڑھ کر سنایا گیا جس میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے بولڈ لباس پر والدہ کو کوئی اعتراض نہیں بلکہ میرے لیے ایسے لباس وہی خرید کر لاتی ہیں۔

بیان پر رائے دیتے ہوئے احمد علی بٹ نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہیں اور ایک قدامت پرست ماحول میں ہماری پرورش ہوئی ہے۔ بولڈ کپڑے اپنے گھر میں پہنیں، لوگوں کے سامنے بولڈ کپڑے پہننے کی کیا ضرورت ہے؟

ٹی وی میزبان اور فلمی اداکار احمد علی بٹ نے کہا کہ ہم پاکستان میں بولڈ لباس کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے کیونکہ جیسا دیس ویسا بھیس ہوتا ہے۔ اگر بیرونِ ملک جا کر آپ آسانی محسوس کریں تو بولڈ لباس پہن سکتی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ جگن کاظم نے کہا کہ میری رائے احمد علی بٹ سے تھوڑی مختلف ہے۔ جیسا دیس ویسا بھیس بھی ٹھیک ہے لیکن ہر انسان کی اپنی ذاتی ترجیحات ہوتی ہیں۔ آپ نے بولڈ لباس پہنا ہے تو اعتراف کریں، مجھے اس چیز سے اختلاف ہے۔

جگن کاظم نے کہا کہ بولڈ لباس پہننے کا الزام اپنی والدہ پر لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے خود پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے اور کچھ لوگوں کیلئے یہ بھی واہیات لباس ہے۔ میں اسلامی جمہوریہ والی بات کرکے منافقت کا تاثر نہیں دینا چاہتی۔ اپنے فعل کو والدہ سے منسوب نہ کریں۔

Related Posts