سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلے کا نشان
عمران خان کی عدم پیشی، لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

لاہور: عدالت میں سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات اور ٹرائل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں گریس بائبل فیلو شپ چرچ پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

جڑانوالہ واقعے کے بعد مساجد کے دروازے مسیحیوں کیلئے کھل  گئے

درخواست گزار گریس بائبل فیلو شپ چرچ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے مقدمے میں 500 سے زائد افراد ملوث ہیں۔ پولیس نے 25 سے 30 ملزمان گرفتار کیے۔ مسیحی برادری کی جانوں کو خطرہ ہے۔

گریس بائبل فیلوشپ چرچ نے مؤقف اپنایا ہے کہ عدالت صاف و شفاف تحقیقات اور ٹرائل کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دے۔ واقعے سے متاثرہ مسیحی فیملیز کی امداد کی جائے تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی شروع کرسکیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے  واقعے میں متعدد  چرچ تباہ ہونےکے بعد مساجد کے دروازے مسیحی برادری کے لیے کھول دیےگئے۔

ناظم اعلیٰ متحدہ جمعیت اہلحدیث فیصل آباد ڈویژن سکندر حیات ذکی نے 4روز قبل جڑانوالہ کے مسیحی افراد کو  مساجد میں عبادات کی دعوت دیتے ہوئےکہا کہ جڑانوالہ کی تمام مساجد کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔

Related Posts