جج کیخلاف جعلی پوسٹ، ایف آئی اے نے عمران خان کے وکیل کو آج طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف جعلی سوشل میڈیا پوسٹ پر پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا کو آج طلب کرلیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے طلب کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کے سب انسپکٹر کے دستخط سے جاری مراسلے کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کوآج بروز8 اگست صبح 10 بجے ایف آئی اے دفتر طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

طلبہ تنظیموں میں جھگڑا، بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

نعیم حیدر کو جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ طور پر جعلی سوشل میڈیا پوسٹ پر طلب کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق مذکورہ انکوائری گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر درج کی گئی ہے۔ جس پر تحقیقات کے لیے نعیم احمد پنجوتھا کو طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ غیر حاضری پر سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔

ایف آئی اے نے نعیم پنجوتھا کو ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے اسلام آباد سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹرکے آفس سیکٹر جی 13 میں طلب کیا ہے۔

Related Posts