بھارت کی کنڑا فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رانیا راؤ اپنی چمکتی دمکتی شہرت کو پیچھے چھوڑ کر اب جیل کی تاریک دیواروں میں قید ہو چکی ہیں۔ اداکارہ کو غیر قانونی طور پر سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔
عدالت نے اسمگلنگ کیس میں اداکارہ رانیا راؤ کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جو فارن ایکسچینج اور اسمگلنگ کے خلاف کام کرنے والے بورڈ نے جاری کی ہے۔ رانیا کے ساتھ دیگر دو ملزمان ترن کنڈارو راجو اور ساہل کو بھی سخت سزائیں سنائی گئی ہیں۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے ناقابل تردید ثبوت کی بنیاد پر تینوں ملزمان کو عدالت نے ضمانت کی اجازت بھی نہیں دی اور انہیں ایک سال تک قید میں رہنا ہوگا۔ کیس کی سماعت ہر تین ماہ بعد ہو گی تاکہ تمام پہلوؤں کو باریک بینی سے دیکھا جا سکے۔