صحافی برادری کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔امریکا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحافی برادری کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔امریکا
صحافی برادری کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ صحافی برادری اور شعبۂ صحافت کے علمبردار کورونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کے دوران ہراول دستے کا کردار کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ مارگن اورٹیگس نے کہا کہ آزادئ اظہارِ رائے اور صحافی برادری کی آزادی ہمارے نزدیک اہم معاملات ہیں جو امریکی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ رہے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کی ترجمان مارگن اورٹیگس نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صحافی برادری کو ناقابلِ بیان چیلنجز کا سامنا ہے جس پر ان کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ نے انیلا نامی خاتون صحافی کا ذکر کیا جو امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکا پاکستان پروفیشنل پارٹنرشپ پروگرام برائے صحافی برادری سن 2017ء کے تحت صحافی برادری کی مشکلات پر روشنی ڈالنے میں مصروف ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق انیلا نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ العمل لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کی مدد کیلئے راشن کی تقسیم بھی شروع کر رکھی ہے جس پر ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ مارگن آرٹیگس اور امریکی سفارت خانہ دونوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

Related Posts