ثنا یوسف کے قتل سے متعلق صحافی ہرمیت سنگھ کا بڑا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

سینئر صحافی اور اینکرپرسن ہرمیت سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف ان کے ساتھ اپنی موت سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل تک رابطے میں تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پورے ہفتے کے دوران دونوں کے درمیان مسلسل رابطہ رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہرمیت سنگھ نے بتایا کہ ثناء یوسف کے فلیٹ کے نیچے کسی کا ذاتی گھر ہے اور بغیر اجازت کوئی اوپر جا ہی نہیں سکتا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ قاتل کوئی جاننے والا ہی تھا، جس کے چہرے اور نام سے لوگ واقف تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی کا ذاتی گھر نیچے ہو تو کوئی اوپر بغیر اجازت نہیں جا سکتا لیکن اچانک راتوں رات لاش اٹھا لی گئی۔ شاید کچھ گھریلو معاملات تھے جنہیں میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی گئی۔”

ایف آئی آر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایک دبلا پتلا نوجوان اسلحے کے ساتھ اندر آیا، کمرے میں گیا اور فائرنگ کر دی۔ صحافی کے مطابق “وہ لڑکی جینا چاہتی تھی، لیکن ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں دکھ پر افسوس کرنے کے بجائے نمک چھڑکنا عام ہے۔”

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دوپہر تین بجے تک ثناء یوسف سے رابطے میں تھے، جب کہ ایف آئی آر کے مطابق قتل کا وقت 4:05 بجے ہے، تو ہرمت سنگھ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی بالکل۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اردگرد کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، لاش پہلے نانی کے گھر اور پھر رات کو چترال منتقل کر دی گئی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ نیچے ذاتی رہائش تھی، اس لیے لوگ قاتل کے چہرے اور نام سے بھی واقف تھے۔ حتیٰ کہ مقتولہ کی خالہ نے بھی کہا کہ اگر وہ شخص سامنے آئے تو وہ اسے پہچان لیں گی۔

ہرمت سنگھ کا کہنا تھا کہ ثناء یوسف بہت خوش رہنے والی لڑکی تھیں اور انہیں حال ہی میں ایک ڈرامے میں اداکاری کی پیش کش بھی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جنت دوزخ کے فیصلے کرنے کے بجائے دکھ کے وقت انسانیت دکھانی چاہیے، کیونکہ حساب کتاب اللہ اور بندے کے درمیان ہوتا ہے۔

Related Posts