بچپن میں بچھڑنے والے اردنی شہری نے 43 سال بعد اپنی مصری ماں کو ڈھونڈ لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کم عمری میں والدین سے بچھڑنے والا اردن کے شہری کی سوشل میڈیا کی وجہ سے 43 سال بعد اپنی مصری  ماں سے ملاقات ہوگئی۔

اردنی شہری وسام نے اپنی ماں ریڈا محمد الکورانی کی تلاش کیلیے فیس بک کا سہرا لیا اور صارفین سے اپیل کی کہ وہ اُس کی والدہ کو تلاش کرنے میں مدد کریں۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وسام نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ماں کے نام پیغام لکھا کہ ’آپ کا بیٹا زندہ ہے اور آپ کو تلاش کررہا ہے‘۔

وسام نے اپنی اس پوسٹ میں تذکرہ کیا تھا کہ اُس کی ماں کا تعلق مصر سے ہے۔ اس پوسٹ کے بعد مصر اور اردن کے شہری متحرک ہوئے اور انہوں نے ماں بیٹے کو ملوانے کیلیے پوسٹ کو شیئر کیں اور پھر 43 سال بعد دونوں کی ملاقات ہوگئی۔

بیٹے سے ملاقات کے بعد خاتون ریڈا محمد الکورنی نے لکھا کہ ’بیٹے کو دیکھنے کے بعد میری نئی زندگی کی شروعات ہوگئی، مجھے بہت خوشی ہے کہ اللہ نے ہمیں ملوا دیا‘۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعۃ الرشید یونیورسٹی کی منظوری حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا دینی مدرسہ بن گیا

ماں اور بیٹا 43 سال بعد ملاقات پر جذباتی ہوئے اور دونوں ایک دوسرے سے گلے لگ کر کافی دیر تک روتے بھی رہے۔

وسام نے ماں سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’میں نے والدہ کو تلاش کرنے کے لیے کئی بار مصر کا دورہ کیا، پھر ایک وقت میں میں بالکل نا امید ہوگیا تھا، جس کے بعد میں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری آنٹی (والدہ کی رشتے دار) نے پوسٹ دیکھی اور انہیں بتایا جس کے بعد ہمارا رابطہ بحال ہوا اور پھر ملاقات ہوگئی‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وسام نے شہرت کے لیے یہ سارا جھوٹا ڈراما رچایا جس میں اُس کی والدہ بھی ملوث ہے۔

Related Posts