سپریم کورٹ کیخلاف گمراہ کن مہم کا نوٹس، سخت ایکشن ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم کی روک تھام کے لیے مشترکہ تحقیقات ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری گمراہ کن مہم کا نوٹس لے لیا اور اس کی روک تھام کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے ارکان میں آئی ایس آئی، آئی بی اور پی ٹی اے کے نمائندے بھی شامل ہیں، جو اپنی ابتدائی رپورٹ 4 ہفتے میں پیش کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے ججوں کیخلاف مذموم مہم چلانے والوں کا پتہ لگائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے سفارشات دے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی مذموم مہم چلانے والوں کو عدالت میں چالان کے ساتھ پیش کرے گی۔

Related Posts