اسرائیل قتلِ عام بند کرے۔سیکڑوں یہودیوں کا غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی شہر نیو یارک میں سیکڑوں یہودیوں نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل یہودی قوم کے نام پر غزہ میں قتلِ عام بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز حماس کی جانب سے اسرائیل پر 7ہزار راکٹ فائر کیے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے زمینی و فضائی حملے شروع کرکے فلسطینیوں کا قتلِ عام شروع کردیا جس کے خلاف نیو یارک میں خود یہودی بھی سراپا احتجاج ہیں۔

نیو یارک میں سیکڑوں یہودیوں نے ”ہمارے نام پر قتلِ عام نہیں“ کے عنوان سے احتجاج کیا جس کے دوران فلسطینیوں کے حق میں کی جانے والی تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں یہودی آبادی کو فلسطینیوں کے حق میں پر امن احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی فورسز ٹینک لے کر لاکھوں فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے غزہ میں داخل

بھارتی تجزیہ نگار اور امن و جنگ کے مضمون پر تعلیم دینے والے پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں بڑی تعداد میں یہودی لوگ جمع ہوئے اور امریکی پشت پناہی پر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمارے نام پر قتلِ عام نہیں ہونا چاہئے۔ 

اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ امریکا میں بسنے والے سراپا احتجاج یہودیوں کا ماننا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر جو حملہ کیا ہے، وہ اس لیے نہیں کیونکہ انہیں حماس کا نشانہ بننے والی یہودی آبادی سے ہمدردی ہے بلکہ وہ اسلامو فوبیا کے باعث فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

 

Related Posts