ہالی ووڈ اداکار بین ایفلیک 51 سال کے ہوگئے، اس موقع پر اُن کی اہلیہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز نے انھیں خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
جینیفر لوپیز نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دونوں نے ایک ہی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پیارے بین۔۔۔ سالگرہ مبارک ہو، میں تم سے پیار کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ دونوں ستاروں کی شادی 17 جولائی 2022 کو ہوئی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک 2001 میں ایک فلم کے سیٹ پر ملے تھے اور 2003 میں دونوں نے راہیں جدا کر لی تھیں تاہم اب ’بینیفر‘ پکارے جانے والے اس جوڑے نے شادی کر لی ہے۔