شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نومبر میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’جوان‘ کے ساتھ واپس آئے ہیں، جو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے اور اس وقت باکس آفس پر کامیاب بزنس کررہی ہے۔

آٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مبینہ طور پر تقریباََ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی ہے اور رواں ماہ فلم کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ آئیے اس حوالے سے مزید معلومات جانتے ہیں:

جوان

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

کاسٹ

جوان میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔

اضافی 20 منٹ

زوم کے مطابق اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلم جوان کے ایسے مناظر بھی ریلیز کیے جائینگے جنہیں سینما میں نہیں دکھایا گیا تھا۔

نیٹ فلکس ریلیز

فلم کو نومبر میں ہندی، تیلگو اور تامل سمیت متعدد زبانوں میں ڈبنگ کے ساتھ نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts