جی ایچ کیو حملہ، ملزمان کو ثاقب نثار کی باقیات نے چھوڑ دیا۔جاوید لطیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فتح جنگ میں 6 مئی کو مریم نواز تاریخ ساز جلسہ کریں گی۔جاوید لطیف
(فوٹو: آن لائن)

سرگودھا: وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملے کے ملزمان کو ثاقب نثار کی باقیات نے چھوڑ دیا، اگر ایک ادارہ انصاف نہیں کرتا تو دوسرا سامنے آجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں خطاب کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ اگر جج انصاف نہیں کرے گا تو کسی اور ادارے کو سامنے آنا پڑے گا۔ کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو حملے کے ملزمان کو ثاقب نثار کی باقیات نے 2 گھنٹوں میں چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشتگردوں سے مذاکرات ملکی دفاع پر سمجھوتے کے مترادف ہیں، جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرشد (بشریٰ بی بی) کا شوہر جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔ وقت آگیا ہے کہ ثاقب نثار کی باقیات کا خاتمہ اور سازشیوں کا محاسبہ کیا جائے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ دہشت گردوں  یا ایسے لوگوں سے بات چیت نہیں کی جانی چاہیے جو قومی اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان جاری مذاکرات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  جاوید لطیف نے کہا کہ مذاکرات دہشت گردوں کے ونگز سے نہیں کیے جاتے۔

Related Posts