سفری پابندیوں میں کمی، جاپان نے پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاپان نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا
جاپان نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد: جاپان نے پاکستان کو COVID-19 کے حوالے سے ریڈ لسٹڈ ممالک کی کیٹیگری سے نکال دیا ہے۔

ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”پاکستان کے سفارت خانیاور ٹوکیو کی کوششوں کے نتیجے میں، جاپان کی حکومت نے پاکستان کو کووڈ-19 کے حوالے سے ریڈ لسٹڈ ممالک کی کیٹیگری سے نکال دیا ہے۔”

نئی زمرہ بندی کا اطلاق 27 جولائی سے ہوگا۔ COVID-19 کے خلاف احتیاطی تدابیر برقرار رہیں گی۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کو COVID-19 کے خلاف چوکنا رہنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے 599 کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ وائرس سے مزید 3 شہری جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر 15 لاکھ 48 ہزار 394 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ وائرس سے 30 ہزار 455 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شرح اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

Related Posts